ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی : اچانک آگ بھڑکنے سے گھر جل کر خاکستر

ہبلی : اچانک آگ بھڑکنے سے گھر جل کر خاکستر

Mon, 04 Sep 2017 14:01:26    S.O. News Service

ہبلی 4؍ستمبر (ایس او نیوز)جب گھر والے گنیش وسرجن کے لئے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے تو دیر رات کو اچانک آگ بھڑکنے سے گھر جل کر خاکستر ہونے کا واقعہ پرانی ہبلی کی ہنگی گلی میں پیش آیا ہے۔

آگ کی نذر ہونے والا یہ گھر شکنتلا پجاری کی ملکیت بتایا جارہا ہے۔ گھر والے سب باہر رہنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ البتہ آگ کی تیزی سے پڑوس کے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔آگ بھڑک اٹھنے پراحتیاطی طور پر اس علاقے میں بجلی کاٹ دی گئی اور مقامی لوگوں کے تعاون سے فائر بریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پالیا۔شبہ کیا جاتا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی ہوگی۔قصبہ پیٹ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: